ہرے بھرے سیکھ کباب کی ترکیب بہت ہی مزیدار اور آسان ہے جو نہ سرف بنانے مے آسان بلکے کھانے میں بے انتہا لذیز . بھی ہوتی ہے .آپ بھی اپنے گھر میں ضرور بنایں اور مہمانوں کو کھلا کر خوب داد وصول کیجیۓ -
اجزاء:
مرغی کا قیمہ ۔۔۔ آدھا کلو
ہری مرچ، ہرا دھنیا، ہرا لہسن پیسٹ ۔۔۔ آدھا پیالی
پیاز ۔۔۔ ایک پیالی
بھنا زیرہ ۔۔۔ ایک کھانے چمچہ
تیل ۔۔ تین کھانے کے چمچہ
نمک کالی مرچ ۔۔۔ حسب ذائقہ
جائفل جوتری پاؤڈر ۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
اجوائن ۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
گاجر اور لیموں ۔۔۔ سجاوٹ کے لئے
ترکیب:
مرغی کے قیمے میں تمام مصالحہ اچھی طرح مکس کرلیں۔ اور سیخوں پر کباب کی طرح لگالیں۔ کوئلوں پر یا اوون میں سینک لیں اور پوری طرح پک جانے پر نکال لیں اور پیش کریں۔
