X

Monday 21 November 2016

Easy To Cook Yummyy Chicken Shashlik Recipe In Urdu

Easy To Cook Yummyy Chicken Shashlik Recipe In Urdu


چکن منچورین

منچورین کی ایک خاص پلیٹ جسے ھاٹ پلیٹ کہتے ھیں بازار میں باآسانی مل جاتی ھے آپ اس میں منچورین کو پیش کریں تو بہت زبردست لگتی ھے میں نے خاص وہ پلیٹ خریدی اور بنایا اگر نہیں ھے تو بھی سادہ طریقے سے پیش کیا جاسکتا ھے 

:اجزا

چکن بون لیس آدھا کلو 
پیاز ایک عدد باریک پیس لیں
ٹماٹر کا پیسٹ آدھا کپ
لیموں کا رس دو ٹیبل اسپون
نمک حسب زائقہ
سرکہ دو ٹیبل اسپون
سفید مرچ ایک ٹی اسپون
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک ٹیبل اسپون
چینی ایک ٹی اسپون
کارن فلور دو ٹیبل اسپون 
سویا ساس دو ٹیبل اسپون
تیل دو ٹیبل اسپون
ریڈ فوڈ کلر کواٹر ٹی اسپون

:ترکیب

چکن کی چھوٹی بوٹی بنالیں اور ایک پیالے میں ڈال کر اس میں سرکہ سویا ساس نمک چینی اور ایک ٹیبل اسپون کارن فلور ملاکر مکس کرلیں اور تھوڑی دیر فریج میں رکھ دیں
ایک پتیلی میں یا کڑاھائی میں تیل گرم کرلیں اور پیاز پسی ھوئی ڈال کر اتنا تلیں کہ ہلکی سی گلابی ھوجائے 
اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر چولھا ہلکا کردیں 
اب ایک فرائی پین میں دو ٹیبل اسپون تیل ڈال دیں اور چکن کو ڈال کر تیزآنچ پر تلیں اور جو مصالحہ بنایا ھے اس میں شامل کردیں لمیوں کا رس بھی ملالیں اب باقی کا کارن فلور اور ریڈ فوڈ کلر دو چمچے پانی میں گھول کر چمچہ چلاتے ھوئے چکن میں شامل کریں 
اور ایک منٹ پکاکر مناسب گاڑھا ھونے پر اتار لیں
اگر ھاٹ پلیٹ ھے تو اسے چولھے پر رکھ کر بہت گرم کرلیں جب خوب گرم ھوجائے تو اسے چمٹے سے پکڑ کر اسکے لکڑی کے اسٹینڈ میں رکھ دیں اور یہ منچورین اس میں ڈال کر سادہ رائس کے ساتھ پیش کریں 
ھاٹ پلیٹ کی چھن من اور دھواں اڑاتا منچورین آپ کو گھر میں چائینیز ریسورینٹ کا ٹچ دیتا ھے 
نہیں ھے تو کسی بھی ڈش میں نکال کر اوپر سے ایک دو پتی ہری پیاز کی ڈال کر گرم گرم پیش کریں

No comments:

Post a Comment