X

Sunday 6 November 2016

YummyRecipe Of Kata Kat In Urdu

       
YummyRecipe Of Kata Kat In Urdu
 


  کٹا کٹ کی ترکیب
بازار میں ملنے والا کٹاکٹ جو ایک بڑے توے پر بنتا ھے اس میں دل کلیجی کے علاوہ کپورے تلی وغیرہ شامل کی جاتی ھیں جو کہ ھماری صحت کے لئیے مضر ھیں آپ گھر میں صاف سھترا کٹاکٹ بنائیں
 
:اجزا

بکرے کی کلیجی ایک عدد
بکرے کی چانپ چھ عدد
دل اور گردے ایک پاؤ یا دوسو گرام 
بکرے کا مغز دو سے تین عدد
نمک حسب ضرورت
ادرک لہسن پسا ھوا ڈیڑھ ٹیبل اسپون 
پیاز آملیٹ کی طرح کٹی ھوئی دو عدد
لال مرچ پسی ھوئی ایک ٹیبل اسپون
ھلدی آدھا ٹی اسپون 
پسا ھوا گرم مصالہ ایک ٹی اسپون 
سوکھی میتھی ایک ٹیبل اسپون 
دھی آدھا کپ 
ٹماٹر چار عدد
ھرا دھنیا ھری مرچ گارنشگ کے لئیے 
تیل آدھا کپ
 
:ترکیب

دل گردے کی جھلی صاف کرلیں چھوٹے ٹکڑے کرلیں دھو کر رکھ لیں ایک پتیلی میں تھوڑا سا پانی چولھے پر رکھ دیں ابلنے لگے تو دل اور گردے اس میں ڈال دیں تیز آنچ پر پانچ منٹ ابالنے کے بعد پانی پھینک کر دل اور گردے چھلنی میں نکال لیں 

کلیجی کے بہت چھوٹے ٹکڑے کرلیں اس پر ایک ٹی اسپون کچلا یا پسا ھوا لہسن مل کر دس منٹ فریج میں رکھ دیں پھر اسے بھی دھو کر اسی چھلنی میں ڈال لیں 

آدھا کپ پانی ایک پتیلی میں ڈالیں چٹکی بھر ھلدی ڈال کر ابالیں مغز اس میں دھو کر ڈال دیں جب پانی خشک ھوجائے تو اتار کر جھلی صاف کرلیں اور چھلنی میں ڈال لیں اب تمام اجزا آپ کے پاس بغیر ھیک اور بدبو کے پکانے کے لئیے تیار ھیں 
اگر آپ کے پاس پھیلا ھوا بڑا سیدھا توا ھے تو بہت اچھی بات ھے ورنہ عام کڑھائی میں تیل ڈال کر گرم کرلیں اور پیاز باریک کٹے ھوئے ٹماٹر ادرک لہسن چانپ دل گردے ڈال کر درمیانی آنچ پر رکھ دیں اور ڈھک کر پکنے دیں آنچ کم کردیں 
پندرہ بیس منٹ بعد ڈھکن کھول کر دیکھیں کہ ٹماٹر کا پانی سوکھ گیا ھو اور چانپ گلنے پر آگئے ھوں تو اب چانپ نکال لیں اور انکی ھڈی الگ کرلیں اگر گوشت نہ گلا ھو تو زرا سا پانی کا چھینٹا دے کر پھر ڈھک کر رکھ دیں اس میں پانی ڈالا جائے تو ھیک آجاتی ھے لہذا پانی نہ ھی ڈالا جائے تو بہتر ھوتا ھے 

اب یہ چانپ کلیجی اور مغز اسی کڑھائی میں یا توے پر ڈال لیں 
کسی بھاری چمچے یا انڈا پلٹنے کےدو چمچوں سے اسے کچلنا شروع کریں آنچ تھوڑی تیز کردیں اور اب نمک مرچ دھی گرم مصالہ ھلدی سوکھی میتھی بھی شامل کرلیں 

اتنی دیر فرائی کرلیں کہ خوب بھن جائے اور تیل نکل آئے اور ایک زبردست خوشبو آنے لگے 
ڈش میں نکال لیں اب ھرا دھنیا ھری مرچ کاٹ کر ڈالیں اور گرما گرم مزے دار کٹاکٹ نان رائیتہ سلاد کے ساتھ پیش کریں 
آپ کا بقر عید پر بنایا ھوا کٹاکٹ سب کو بہت پسند آئے گا انشااللہ 

یہ گائے یا مرغی کے گوشت میں نہیں بنتا آپ صرف اسے بکرے کے اجزا سے ھی بنا سکتے ھیں 
بڑے توے کی پک ان کے لئیے ھے جنھوں نے کٹاکٹ بنتے نہیں دیکھا ھے

No comments:

Post a Comment