X

Monday 21 November 2016

Yummyy Russian Salad Recipe In Urdu



رشین سیلڈ بنانا کتنا آسان.

میں مایونیز گھر پر بنانا بتا رھی ھوں آپ چاھیں تو بنی بنائی منگا لیں
:مایونیز کے اجزا

انڈے کی زردی دو عدد
نمک ایک کواٹر ٹی اسپون
سفید مرچ آدھا ٹی اسپون
پسی ھوئی رائی آدھا ٹی اسپون
چینی ایک چائے کا چمچہ
سرکہ دو ٹیبل اسپون
تیل آدھا کپ

:ترکیب

کسی پیالے میں نمک چینی اور رائی پاؤڈر ڈال کر انڈے کی صرف زردیاں ڈال کر کانٹے سے ھلکا سا پھنٹ لیں
اب اسے بلنڈر میں ڈالیں اور بلنڈر چلاتے ھوئے تھوڑا تھوڑا سا تیل ڈالتے جائیں
اور آخر میں سرکہ ڈال کر گاڑھا ھونے تک بلینڈ کرلیں اور فرج میں رکھ دیں بہترین گھر کی صاف مایونیز تیار ھے

:سلاد کے اجزا

سیب دو عدد
انناس اگر ھو تو آدھی پیالی
آلو دو عدد چوکور کاٹ کر ہلکا سا ابال لیں
مٹر ڈالنا ھو تو انکو آدھی پیالی ہلکا سا ابال لیں
ابلے ھوئے سفید چنے آدھی پیالی
میکرونی ابلی ھوئی آدھی پیالی
کھیرا باریک چوکور کاٹ کر ایک عدد
بند گوبھی باریک کاٹ کر آدھی پیالی
اس کے علاوہ آپ کے پاس جو پھل یا سبزی ھو وہ چوکور کاٹ کر ڈال سکتی ھیں جو اجزا بتائے ھیں یہی ضروری نہیں ھیں
فریش کریم آدھی پیالی
سفید مرچ ایک ٹی اسپون
نمک حسب زائقہ
چینی ایک ٹیبل اسپون
تیار مایونیز آدھا کپ
سجاوٹ کے لیئے سلاد پتہ آدھا پاؤ

:ترکیب

تمام پھل اور سبزیوں ابلی میکرونی ابلے چنے سب کو ایک بڑی ڈش میں ڈال کر نمک سفید مرچ اور چینی ڈال کر مکس کرلیں
مایونیز اور کریم کو مکس کرلیں اور پھل والے مکسچر پر ڈال کر کانٹے سے مکس کرلیں
اب ایک خوبصورت ڈش کو سلاد پتے بچھاکر سجاکر یہ سلاد اس پر ڈال دیں اور فرج میں رکھ کر خوب ٹھنڈا کرکے پیش کریں
آپ چاھیں تو اس میں ابلی ھوئی باریک چکن کا ریشہ بھی شامل کرسکتی ھیں

No comments:

Post a Comment