X

Thursday 17 November 2016

Healthy French Toast Recipe In Urdu



 healthy French toast .....!!

بچوں کے لنچ میں یہ بہت لوگ بناتے ھیں بس ٹیسٹ کا کچھ نہ کچھ فرق آتا ھے 

:اجزا

بریڈ کے سلائیس چھ عدد 
انڈے دو عدد 
پسا ھوا ناریل آدھا کپ
کارن فیلکس آدھا کپ
دودھ ایک کپ
زردے کا رنگ ایک چٹکی
چینی چار ٹیبل اسپون
گھی فرائی کے لئیے حسب ضرورت
فریش کریم یا پیکٹ والی کریم سجانے کے لئیے ( اگر چاھیں تو )

-:ترکیب

بریڈ سلائیس کو کٹنگ بورڈ پہ رکھ کر تیز چھری کی مدد سے ان کی مختلف شیپ کاٹ لیں یا ترچھا کاٹ لیں
کسی پیالے میں انڈے توڑ کر ڈالیں اس میں چینی دودھ ناریل اور کارن فیلکس اور زردے کا رنگ ملاکر کانٹے سے اچھی طرح پھینٹ لیں
بریڈ کو اس آمیزے میں ڈبو کر ایک پلیٹ میں نکال کر رکھتی جائیں
اب ان تمام بریڈ سلائیس کو پانچ سات منٹ فریج میں رکھ دیں
فرائی پین میں گھی گرم کریں اور بریڈ سلائیس کو گولڈن فرائی کرکے نکال لیں
اب چاھیں تو ان پہ کریم سے ڈیزائن بنالیں یا سادی کریم ان کے ساتھ رکھ کر لنچ میں یا شام کی چائے کے ساتھ پیش کریں


بہت مزے دار اور صحت مند ھوتے ھیں
مزید اگر مزے دار بنانا ھو تو ایک ٹیبل اسپون کوکو پاؤڈر یا پگھلی ھوئی چاکلیٹ بھی شامل کی جاسکتی ھے ساتھ میں موسمی پھل بھی رکھے جاسکتے ھیں

No comments:

Post a Comment