X
Showing posts with label In Urdu. Show all posts
Showing posts with label In Urdu. Show all posts

Monday, 28 November 2016

Easy And Yummyy Homemade Mayo Garlic Sauce Recipe In Urdu

Easy And Yummyy Homemade Mayo Garlic Sauce Recipe In Urdu


اجزہ :

میونیز-آدھا کپ 
ابلے ہوئے لہسن -پانچ سے دس جوے 
فرش کریم -آدھا کپ 
سفید مرچ -ایک کھانے کا چمچ 
یخنی -آدھا کپ 
لیموں کا رہس -دو کھانے کا چمچ 
چائنیز نمک -تہای چائ کا چمچ 

ترکیب :

تمام اجزہ بلینڈ کرلیں -
پھر بلینڈ کئیے ہوئے اجزہ پیالے میں ڈال کر سرو کریں 
مزیدار مایو گارلک ساس تیار ہے 

Friday, 25 November 2016

Easy And Delicious Homemade Mayonnaise Recipe In Urdu

Easy And Delicious Homemade Mayonnaise Recipe In Urdu


آسان اور مزیدار مایونیز کی ترکیب 

اجزہ :

تیل -ایک کپ 
انڈہ -ایک عدد 
سفید سرکہ -ایک چاے کا چمچ 
سفید مرچ -ایک چوتھائی چائ کا چمچ 
مسٹرڈ پیسٹ -ایک چوتھائی چائ کا چمچ 
نمک -ایک چوتھائی چائ کا چمچ 

ترکیب :-

ایک پیالے میں تیل ،انڈہ ،سفید سرکہ سفید مرچ ،نمک اور مسٹرڈ پیسٹ ڈال کر الیکٹریکل بیٹر کی مدد سے دو سے تین 
منٹ کیلیے بیٹ کریں -اب اپکا مایونیز تیار ہے 

Monday, 21 November 2016

Homemade Daigee Qorma Recipe In Urdu

Homemade Daigee Qorma Recipe In Urdu


قورمہ 

قورمہ ایسی ڈش ھے کہ ہر موقعہ پر ایک اچھی ڈش کے طور پر بنائی جا سکتی ھے ھزاروں لوگ قورمہ آسانی سے پیکٹ سے پکالیتے ھیں لیکن اس ترکیب اور اجزا سے آپ انشا اللہ دیگ کے قورمے کا لطف اٹھائیں گے
دو چار باتوں کا خیال رکھیں 
گوشت چکن کا لیں تو ایک دن پہلے فریز کردیں مٹن یا بیف کا بنانا ھے تو تازہ گوشت لیں اور دستی کا لیں
ادرک لہسن الگ الگ تازہ پیسیں اور تمام گرم مصالحہ بھی تازہ لیں بہت پرانا مت ڈالیں 

اجزا

گوشت ایک کلو
پیاز چار عدد درمیانی
دھی ایک پاؤ یا 250 گرام
تیل دو بڑے چمچے یا ایک پاؤ
نمک حسب خواہش
لال مرچ ایک ٹیبل اسپون
کالا زیرہ آدھا ٹی اسپون
سفید زیرہ ایک ٹی اسپون
پسا ھوا دھنیا ایک ٹیبل اسپون
کالی مرچ چھ عدد
لونگ چھ عدد
دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا
بڑی الائچی تین عدد
چھوٹی الائچی چار عدد
لہسن پسا ھوا ایک سے ڈیڑھ ٹیبل اسپون
ادرک ایک ٹیبل اسپون
کیوڑہ یا قورمہ ایسنس ایک ٹی اسپون
اور زعفران مل جائے تو تین سے چار عدد

ترکیب

پیاز کو لچھے دار کاٹ لیں
دھی کو پھنٹ کر رکھ لیں
ادرک لہسن الگ الگ پیس لیں
لونگ اور دار چینی اور چھوٹی الائچی کے علاوہ تمام گرم مصالحہ باریک پیس لیں
ایک کھلی پتیلی میں تیل گرم کرلیں اور پیاز کو سنہری ھونے تک فرائی کرلیں اور تیل سے نکال کر پیس لیں
اب گوشت یا مرغی کو ڈال کر لونگ اور دار چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر بھونیں یہاں تک کے وہ سنہری نظر آنے لگے
اب دھی ڈال دیں اور بھونتے جائیں تاکہ دھی کا پانی خشک ھوجائے
جب تیل نکل آئے تو اب پسا ھوا لہسن ڈال کر ایک منٹ کو ڈھک دیں
اب نمک شامل کرکے پھر بھونیں اور پسی ھوئی ادرک ڈال کر تمام گرم مصالحہ اور پسا ھوا دھنیا شامل کریں
پانی کا ہلکا ہلکا سا چھینٹا مارتے ھوئے بھونیں دو منٹ بھون کر اب لال مرچ اور پسی ھوئی پیاز شامل کرلیں
اور پھر پانی کا چھینٹا دے دے کر بھونتے جائیں
قورمے کا اصلی مزہ جب ھی آتا ھے جب کہ اسے دھیمی آنچ پر مسلسل بھونا جائے اب اگر مرغی ھے تو بس اتنا پانی ڈالیں کہ وہ گداز ھوجائے اور شوربہ بھی رہ جائے اور اگر گوشت ھے تو اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت بہت اچھی طرح گل جائے اور مناسب شوربہ رہ جائے
اس کے بعد چھوٹی الائچی اور زعفران کو باریک پیس کر کیوڑہ یا ایسنس میں ملاکر رکھ لیں
اور سالن کا شوربہ مناسب ھونے کے بعد اس میں ڈالیں اور فوراً ڈھک کر دم پر رکھ دیں تاکہ مہک جائے اور تیل نکل آئے گرما گرم مزے دار دیگ جیسے قورمے کو نان کے ساتھ پیش کریں

Wednesday, 9 November 2016

Delicious Afghani Pilao Recipe In Urdu

Delicious Afghani Pilao Recipe In Urdu


 مزیدار افغانی پلاؤ کی ترکیب 
:اجزا

چاول ایک کلو 
چکن ایک عدد وزن ڈیڑھ کلو (مرضی ھے ثابت رکھ لیں یا بڑے ٹکڑے کروالیں)
پیاز چار عدد باریک کاٹ لیں
گرم مصالحہ پسا ھوا ایک ٹی اسپون
نمک حسب ذائقہ
تیل ڈیڑھ کپ
ٹماٹر دس عدد
چھوٹی الائچی چھ عدد
کالی مرچ کٹی ھوئی ایک ٹیبل اسپون 
کشمش آدھا کپ 
گاجر باریک لمبی کاٹ کر ایک عدد 

:ترکیب

چکن کو دھوکر رکھ لیں ایک پتیلی میں تیل گرم کریں پھر پیاز سنہری کرلیں اور نکال لیں
اب ٹماٹر آدھا گرم مصالحہ چھوٹی الائچی اور تلی ھوئی پیاز کو بلنڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں اور تیل والی پتیلی میں یہ سارا پسا ھوا مصالحہ ڈال لیں اور تھوڑا سا بھون لیں
ایک کڑھائی میں الگ سے تیل ڈالیں اور چکن کو ڈال کر تل لیں اگر آپ چکن کو تل کر ہلکا سا اوون میں گرل کرلیں تو وہ اسی طرح ھوجائے گی جیسا کہ تصویر میں نظر آرھی ھے ثابت والی 
ورنہ ویسے ھی خوب گولڈن کرلیں اور تیل سے نکال کر مصالحے والی پتیلی میں ڈال لیں اور کالی مرچ ڈال کر ایک کپ پانی شامل کرکے پکنے دیں 
جب پانی سوکھ جائے تو اتار لیں
اب ایک بڑی پتیلی میں چاول ابال لیں چاول نرم نہ کریں ایک کنی رہ جائے تو چاول کا پانی نکال دیں 
اب ایک فرائی پین میں ایک ٹیبل اسپون تیل ڈال کر کشمش اور گاجر کو تیز آنچ پر فرائی کرلیں
اب چاول والی پتیلی میں پہلے زرا سی چکنائی لگائیں پھر چاول کی تہہ لگائیں اور چکن مصالحے سے نکال کر ثابت یا ٹکڑے درمیان میں رکھیں 
پھر چاول کی تہہ لگائیں پھر جو چکن کا مصالحہ بچا تھا وہ آخر میں کناروں پر ڈال دیں 
یاد رھے مصالحہ درمیان میں نہیں صرف کناروں پر ڈالیں اور تلے ھوئے کشمش اور تلی ھوئی گاجر بھی کناروں پر ڈال دیں پھر باقی کا پسا ھوا گرم مصالحہ چھڑک دیں اور ڈھک کر دم پر رکھ دیں
درمیان میں کھول کر نہ دیکھیں دس منٹ بعد کھولیں اور چاول دیکھیں اگر چاول صحیح ھوگئے ھوں تو چولھا بند کردیں 
ڈش میں نکالنے کے لیئے پہلے ایک طرف سے چاول نکال کر ڈش میں ڈالیں پھر درمیان سے چکن نکال کر رکھیں پھر باقی کے چاول نکال کر گرم گرم پیش کریں
آپ اس میں مذید خشک میوہ مثلاً تلے ھوئے بادام پستے کاجو تازہ سیب کاٹ کر چوکور ٹکڑے کاٹ کر تل کر بھی ڈال سکتے ھیں 
دھی میں ھری مرچ اور پودینہ پیس کر ڈال کر یہ رائتہ یا اپنی پسند کا کوئی رائتہ بناکر پیش کر سکتے ھیں

Tuesday, 8 November 2016

Super Quick Vegetables Recipes In Urdu

Super Quick Vegetables Recipes In Urdu


1)Achari cheese tikka:

Achari cheese tikka (achaari paneer tikka) is a classic cheesy taste recipe made with fenugreek seeds, mustard seeds, yogurt, capsicums and cheese.

:اجزہ

میتھی دانہ آدھا چائے کا چمچ
سونف ایک کھانے کا چمچ
رائی دانہ ایک چائے کا چمچ
شاہ زیرہ ایک چائے کا چمچ
دہی آدھا کلو
ہلدی ایک سے دو چٹکی
نمک حسبِ ذوق
پنیر ایک سے دو پیکٹ
ہری مرچ تین سے چار عدد
پیلی شملہ مرچ ایک سے دو عدد
اورنج شملہ مرچ ایک سے دو عدد
ہری شملہ مرچ ایک سے دو عدد
ٹماٹر دو عدد
پیاز دو عدد

:ترکیب

ایک چاپر میں میتھی دانہ، رائی دانہ، شاہ زیرہ اور سونف کو چاپرائس کرلیں۔
ایک پیالے میں دہی ڈالیں۔
پھر اس میں اچاری مصالحہ، ہلدی پاؤڈر، نمک اور ہری مرچیں شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس مکسچر کو پنیر پر ڈال کر ملائیں۔
ساتھ ہی سبزیوں پر نمک اور تیل چھڑک دیں۔
اسٹکس میں پیلی شملہ مرچ، پنیر، اورنج شملہ مرچ، پنیر اور ہری مرچ لگائیں۔
اسی طرح تمام اسٹکس تیار کرکے پین پر سینک لیں۔
تیار ہونے پر ڈش میں نکالیں اور سرو کریں

2)Sabzi Pizza Recipe:

Sabzi pizza or season vegetarian pizza is well known fast food recipe. This delicious pizza is prepared with mushrooms, black olives, broccoli, tomatoes and cheese. 


:اجزہ

مشرومز آدھا کپ
کالے زیتون کے سلائس آدھا کپ
اُبلی ہوئی بروکلی نمک کے ساتھ آدھا کپ
ٹماٹر دو سلائسز
توڑا ہوا موزریلا پنیر ایک کپ
:ٹوپنگ
ٹماٹر سوس چار کھانے کے چمچ

:ترکیب

ہر پیزا کے گوندھے ہوئے آٹے کی بنیادی ترکیب استعمال کریں۔
پیزا کا آٹا گوندھ لیں اور پیزا کا پین تیار رکھیں۔
اس میں ٹماٹر کی سوس پھیلا دیں اور توڑا ہوا پنیر چھڑک دیں۔
اب پیزا کو چار حصوں میں تقسیم کر دیں۔
مشرومز کو نمک اور زیتون کے تیل میں پکا لیں۔
ہر حصے پر مشرومز، سیاہ زیتون، بروکلی اور سلائس کیے ہوئے ٹماٹر پھیلا دیں۔
پہلے سے دو سو پچاس ڈگری درجے پر گرم کی ہوئی اوون میں تین سے چار منٹ تک بیک کریں۔
اب اوون کی آنچ ایک سو اسی ڈیری پر کرکے تین سے چار منٹ اور بیک کریں۔
حتی کہ کنارے گولڈن ہوجائیں اور اوپر کی سطح پر بلبلے ظاہر ہوجائیں۔
اب اس کو ٹکڑوں میں کاٹ کر کھائیں اور لطف اندوز ہوں
Super Quick Vegetables Recipes In Urdu


3)Carrot Kalakand Recipe:

Making delicious food is now easy.Get access to some unique and easy to make recipes at home. 


:اجزہ

 گاجر(کدو کش)۔۔۔1/2 کلو 
 چینی۔۔۔ایک پیالی 
 کھویا۔۔۔1/2 کلو 
 پسی ہوئی چھوٹی الائچی۔۔۔1/2 چائےکا چمچہ 
 بادام اور پستے(باریک کٹے ہوئے)۔۔حسب پسند 
 چاندی کے ورق۔۔۔سجانے کے لئے

:ترکیب

دیگچی میں گاجروں کو پلکی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔ اس میں چینی ڈالیں اور تیز آنچ پر بھوننے کے بعد چالہا بند کر دیں۔ اس میں الائچی، کھویا اور کیوڑہ ملائیں۔ ایک چکنی ٹرے میں قلاقند ڈالیں اور چمچے کی مدد سے ہموار کرلیں۔ اس کے اوپر بادام اور پستے ڈالیں اور چاندی کے ورق سے سجا دیں۔ ٹھنڈا ہوجائے تو ٹکڑے کاٹ کر پیش کریں۔

4)gajar, methi ,aloo Recipe:
Making delicious food is now easy. You can prepare all kind of food by just doing some easy tricks. Get access to some unique and easy to make recipes at home.

:اجزاء

 آلو آدھا کلو 
 میتھی 200گرام 
پیاز 200گرام 
آئل ، نمک حسب ضرورت 
 گاجریں آدھا کلو 
 لہسن دس گرام 
 ادرک بیس گرام 
 سرخ مرچیں(پسی ہوئی) حسب ضرورت 
 کالی مرچیں بارہ عدد

:ترکیب

لہسن، پیاز اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں۔ آلو اور گاجریں چھیل کر کاٹیں۔ میتھی کو اچھی طرح صاف کر کے کترلیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں آئل ڈال کر گرم کر یں۔ اس میں پیازڈال کر سرخ کر یں اور پسی ہوئی سرخ مرچیں نمک، لہسن ،ادرک اور ٹماٹر ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔ پھر اس میں پانی کا ایک ہلکا سا چھینٹا دیں اور کٹی ہوئی گاجر یں،میتھی، آلو ڈال کر بھون لیں۔ تین منٹ کے بعد اس میں حسب ضرورت پانی ڈالیں اور ڈھکن دے کر درمیانی آنچ پر پکائیں۔ پھر اس میں کالی مرچیں بھی ڈال دیں۔ مزید دس منٹ تک ہلکی آنچ پر ڈال دیں۔ اس کے بعد آگ سے نیچے اتار لیں۔ مزیدار آلو، گاجر، میتھی، کاسالن تیار ہے۔

5) Shahi paratha Recipe:
shahi paratha is easy to make Sehr special recipe. This is breakfast bread and specially liked in winter. 

:اجزاء

میدہ اڑھائی کپ
آٹا ڈیڑھ کپ
چینی ایک کپ
گھی ڈیڑھ کپ
کٹے ہوئے ڈرائی فروٹس ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
دودھ، پانی گوندھنے کے لیے

:ترکیب

میدے اور آٹے کو اکٹھا چھان لیں۔
اس میں نمک، چینی اور آدھا گھی اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب پانی اور دودھ ڈال کر گوندھ لیں۔
ایک چھوٹا پیڑا بنا کر بیل لیں۔
اس کے اوپر ڈرائی فروٹس پھیلا کر دوسرا پیڑا بیل کر رکھیں اور کنارے اچھی طرح جوڑ لیں۔
تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں

Monday, 7 November 2016

Yummyy Buffalo Chicken Dipperz Recipe In Urdu

Yummyy Buffalo Chicken Dipperz Recipe In Urdu

بفیلو چکن ڈپرز 

بڑے اور بچے بہت شوق سے کھاتے ھیں بچوں کے لنچ بکس کےلئیے ھو یا شام کی چائے کے ساتھ ۰۰

:اجزا

چکن بریسٹ دو عدد آدھا کلو 
نمک حسب زائقہ 
چلی ساس دو ٹیبل اسپون 
سویا ساس تین ٹیبل اسپون 
سرکہ دو ٹیبل اسپون 
کیچپ یا چلی گارلک ایک ٹیبل اسپون 
کارن فلور دو ٹیبل اسپون 
کالی مرچ پسی ھوئی آدھا ٹی اسپون 
کھیرا ایک عدد 
گاجر ایک عدد 
آلو ایک عدد
تیل حسب ضرورت 

:ترکیب 

چکن بریسٹ کو دھوکر دس سے پندرہ منٹ کے لئیے فریزر میں رکھ دیں تاکہ پتلے اور لمبے پارچے آسانی سے کاٹ سکیں 
ایک پیالے میں چلی ساس سویا ساس سرکہ نمک کالی مرچ اور کیچپ کو مکس کرلیں اور کارن فلور بھی ملالیں 

چکن بریسٹ کے پتلے لمبے پارچے کاٹ لیں جہاں سے گوشت موٹا لگے ھیمر سے ھلکا سا کچل لیں

اب یہ سارے پارچے اس مصالے میں جو پہلے بنایا تھا سرکہ سویا ساس والا اس میں اچھی طرح مکس کرلیں اور ڈھک کر چار سے چھ گھنٹے کے لئیے فریج میں رکھ دیں 

گاجر کھیرا اور آلو دھوکر لمبے باریک باریک کاٹ لیں

ایک پین میں دو کپ پانی ڈال لیں اور ابلنے لگے تو گاجر اور آلو ڈال کے دو تین منٹ پکاکر چھان لیں 

اب کھیرا آلو اور گاجر پہ ھلکا سا نمک کالی مرچ چھڑک کر رکھ دیں

ایک گرل پین کو چولھے پہ رکھ کر گرم کریں 

ھلکا سا تیل ڈالیں ایک ٹیبل اسپون کے قریب اور چکن کے پارچے اس پہ رکھ کر دونوں طرف سے سنہری کرلیں

زرا ٹھنڈے ھوجائے تو شاشلک اسٹک میں پرو دیں بغیر اسٹک کے بھی رکھے جاسکتے ھیں

یا آپ پہلے انہیں اسٹک میں پرو کر بھی فرائی کرسکتی ھیں لیکن اس طرح کہیں کہیں سے یہ فرائی ھونے سے رہ جاتے ھیں اس لئیے میں نے اچھے سے فرائی کرکے اسٹک میں پرودیا ھے 

آپ بغیر شاشلک اسٹک بھی رکھ سکتے ھیں

ایک پلیٹر یا بڑی پلیٹ میں پہلے گاجر آلو کھیرا رکھ کر یہ اسٹک رکھ دیں بڑے مزے دار اور بہت آسان ھوتے ھیں 
ساتھ میں چیز ھرب بھی ھو تو کیا بات ھے چیز ھرب کی ریسیپی بھی بتارھی ھوں 

:چیز ھرب کے اجزا

کریم چیز چار ٹیبل اسپون 
دھی دو ٹیبل اسپون 
سوکھا ھوا پودینہ یا پارسلے آدھا ٹی اسپون 
ھری مرچ ایک عدد کچلی ھوئی 
کالی مرچ آدھا ٹی اسپون پسی ھوئی 

:ترکیب 

ایک پیالے میں تمام چیزوں کو ڈال کر بہت اچھی طرح مکس کرلیں ھرب چیز تیار ھے

Mutton Stake With Sauce Recipe In Urdu

Mutton Stake With Sauce Recipe In Urdu




مٹن اسٹیک سوس کے ساتھ 


:اجزا

بکرے کا گوشت ایک کلو 
نمک حسب زائقہ 
کالی مرچ ایک ٹی اسپون
لہسن کچلا ھوا یا پسا ھوا ایک ٹی اسپون
سفید سرکہ دو ٹیبل اسپون
انڈے کی صرف زردی دو عدد
ھرا دھنیا ایک گھٹی
پارسلے دو ٹیبل اسپون ( عام بازار میں پیک بوتل میں اسی نام سے مل جاتا ھے
لیموں کا رس ایک ٹیبل اسپون
مکھن یا مارجرین ایک کپ ( تیل بھی لے سکتے ھیں )
اولیو آئل دو ٹیبل اسپون

:ترکیب 

ایک گوشت کا بڑا ٹکڑا لیں اسکی چربی صاف کرلیں اور اس کے پتلے پتلے پارچے بنالیں
ھیمر سے ان کو کچل لیں 

ایک پیالے میں لہسن کچلا یا پسا ھوا ڈالیں اس میں نمک کالی مرچ سرکہ اور اولیو آئل ( نہ ھو تو عام تیل ) ڈال کر مکس کرلیں 

اب اس مکسچر میں پارچے ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور ڈھک کر کم از کم چار گھنٹے کے لئیے فریج میں رکھ دیں 

گرل پین میں یہ بہت اچھے بنتے ھیں کیونکہ وہ نان اسٹک ھوتا ھے کم تیل میں نشان کے ساتھ بنتے ھیں یا پھر اوون میں بھی گرل کرسکتے ھیں اوون کو ایک سو اسی پہ گرم کریں اور ایک ٹرے کو ھلکا سا گریس کرکے پارچے اس میں رکھ کر گلنے تک گرل کرلیں

یا گرل پین چولھے پہ رکھیں ھلکا سا تیل لگاکر پارچے تھوڑے تھوڑے کرکے رکھیں اور درمیانی آنچ پہ انھیں دونوں طرف سے اچھی طرح پکالیں گولڈن نشان ھوجائیں اور گل جائیں تو نکال لیں 

:اب ان کی سوس تیار کریں 

ھرا دھنیا صاف کرکے ایک بلنڈر میں ڈالیں اور پارسلےاور انڈے کی صرف زردی ڈال کر لیموں کا رس بھی شامل کرلیں اب ایک پین میں مکھن یا مارجرین ڈال کر ھلکا سا پگھلالیں اور اب بلنڈر چلائیں

بلنڈر چلاتے ھوئے اس میں یہ پگھلاھوا مکھن یا مارجرین بھی تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کرتے جائیں بلنڈر مسلسل چلاتے رھیں جب سب چیزیں مکس ھوجائیں اور گاڑھا ھو جائے تو اس میں حسب پسند پسی ھوئی کالی مرچ اور نمک بھی شامل کرلیں اور بلنڈر سے کسی پیالی میں نکال لیں 

ایک پلیٹر میں پہلے اسٹیک رکھیں ساتھ ھی سلاد کے پتے یا لیموں کاٹ کر رکھیں اور اس مزے دار سوس کے ساتھ ابلے چاول یا پیٹا بریڈ کے ساتھ پیش کریں یا فرنچ فرائی کے ساتھ مزے اڑائیں

Sunday, 6 November 2016

Mouth Watering Goal Gapae Recipe In Urdu

Mouth Watering Goal Gapae Recipe In Urdu

چٹپٹے کرارے گول گپے 

میں نے پہلے بھی گول گپے بنائے اور ریسیپی شئیر کی لیکن وہ گول گپے بنتے مزے کے تھے لیکن نرم ھوجاتے تھے پھر بہت بار بہت سی ریسیپز ٹرائی کی اور یہ ریسیپی ایسی ھے کہ ان سے بنے ھوئے گول گپے بہت خستہ اور کرسپی رھے 

:اجزا

فائن سوجی ( باریک ھو ) ایک کپ 
میدہ ایک کپ 
بیکنگ پاؤڈر کواٹر ٹی اسپون 
نیم گرم پانی حسب ضرورت 
نمک حسب خواھش 

:ترکیب 

سوجی اگر موٹی ھو تو اسے چھان لیں بہت اچھی سوجی لیں باسی رکھی ھوئی سے نہ بنائیں 
ایک پیالے میں سوجی میدہ بیکنگ پاؤڈر اور نمک ملالیں اور پہلے اچھی طرح مکس کرلیں 
پھر تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر اس کو گوند لیں یاد رھے کہ اسے سخت نہیں رکھیں گے بلکہ نرم گوندیں گے لیکن بہت دیر تک گوندیں گے 
پھر ایک سوتی رومال گیلا کرکے اس پہ ڈھک دیں اور بیس سے پچیس منٹ کے لئیے چھوڑ دیں 
اب اسے دوبارہ سے تھوڑا گوندیں پانی نہ لگائیں 
چاھیں تو اس کے دو حصے کرلیں 
ایک پیڑا لے کر گول کرکے اسے بیل کر باریک روٹی بیل لیں 
یاد رھے خشکی لگاکر نہیں بیلنا ھے تیل لگالیں ھلکا سا 
کڑھائی میں ڈیپ فرائی کے حساب سے تیل گرم کرنے رکھ دیں 
اب اس روٹی کے کسی گول چھوٹے ڈھکن سے یا بسکٹ کٹر سے گول چھوٹی پوریاں کاٹ لیں 
تیل خوب گرم ھو تب ایک ایک کرکے پوریاں ڈالیں اور چمچے سے دباتی جائے تاکہ فورا پھول جائے گہرا رنگ آنے پہ تیل سے نکال لیں اور ایک پیپر پہ رکھتے جائیں 

چھولے آلو اور بوندی بنانا 

:اجزا

ابلے ھوئے سفید چنے ایک کپ 
ابلے ھوئے آلو ایک کپ 
بیسن آدھا کپ 
نارمل گھر کا آٹا ایک کپ 
بیکنگ پاؤڈر یا کھانے والا سوڈا کواٹر ٹی اسپون 
پانی ایک کپ 
تیل فرائی کے لئیے 

چھولے نرم ابال لیں آلو ابال کر چھلکا اتار کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں 
دونوں کو ایک پیالے میں ڈالیں 
نمک چاٹ مصالہ اور پسا ھوا سفید زیرہ حسب پسند ملاکر رکھ لیں 
بوندی بنانے کے لئیے آٹا اور بیسن ملاکر نمک اور کھانے والا سوڈا ملالیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ تھوڑا پتلا آمیزہ بن جائے اسے دس منٹ رکھ دیں تیل گرم کریں ایک چھلنی والا چمچہ یا گول سوراخ والا چمچہ لے کر ایک ھاتھ سے تیل پہ رکھیں اور دوسرے ھاتھ سے بیسن کا آمیزہ ڈالیں چھوٹی بوندی گرتے ھی سائڈ پہ چلی جاتی ھے 
انہیں ڈال کر سنہری کرکے نکال لیں اور ایک طرف رکھ لیں 

:میٹھی چٹنی بنانا 

آدھا کپ املی لے کر اس میں آدھا کپ چینی ایک چٹکی نمک ایک ٹی اسپون لال مرچ اور ایک کپ پانی ڈال لیں کٹا ھوا بھنا ھوا سفید زیرہ بھی شامل کرکے چولھے پہ رکھ دیں اور پکنے دیں 
جب گاڑھی ھوجائے تو چولھے سے اتار لیں ٹھنڈی ھونے دیں 
ھاتھ سے مسل کر گھٹلی نکال دیں اور چٹکی بھر کالا نمک ملالیں 
ھرا دھنیہ پودینہ آدھی گھٹی صاف کرلیں اور باریک کاٹ لیں 
آدھا کپ دھی میں دو ٹیبل اسپون کریم ملالیں اور اتنا پانی ملالیں کہ پتلا سا ھوجائے

:پیش کرنا 

ایک بڑی پلیٹ میں گول گپے میں انگلی سے سوراخ کرکے رکھیں ان میں پہلے چھولے آلو کا آمیزہ بھردیں پھر میٹھی چٹنی اور دھی پھیلا کر ڈال دیں آخر میں بوندی ڈال کر ھرا دھنیا پودینہ ڈال کر فورا پیش کریں 
یہ میٹھی پوری کہلاتی ھے اگر پانی پوری بنانا ھے تو پھر پانی بھی بنائیں 

:پانی بنانے کا طریقہ 

ایک کپ املی تین کپ نیم گرم پانی میں بگھو دیں 
گھٹلی نکال کر اس میں نمک چاٹ مصالہ سفید زیرہ بھنا پسا اور سونٹھ ( سوکھی ادرک ) 
پسی ھوئی ڈال کر مکس کرلیں اور زرا سا کالا نمک بھی ملالیں