X

Sunday 6 November 2016

Mouth Watering Goal Gapae Recipe In Urdu

Mouth Watering Goal Gapae Recipe In Urdu

چٹپٹے کرارے گول گپے 

میں نے پہلے بھی گول گپے بنائے اور ریسیپی شئیر کی لیکن وہ گول گپے بنتے مزے کے تھے لیکن نرم ھوجاتے تھے پھر بہت بار بہت سی ریسیپز ٹرائی کی اور یہ ریسیپی ایسی ھے کہ ان سے بنے ھوئے گول گپے بہت خستہ اور کرسپی رھے 

:اجزا

فائن سوجی ( باریک ھو ) ایک کپ 
میدہ ایک کپ 
بیکنگ پاؤڈر کواٹر ٹی اسپون 
نیم گرم پانی حسب ضرورت 
نمک حسب خواھش 

:ترکیب 

سوجی اگر موٹی ھو تو اسے چھان لیں بہت اچھی سوجی لیں باسی رکھی ھوئی سے نہ بنائیں 
ایک پیالے میں سوجی میدہ بیکنگ پاؤڈر اور نمک ملالیں اور پہلے اچھی طرح مکس کرلیں 
پھر تھوڑا تھوڑا پانی ڈال کر اس کو گوند لیں یاد رھے کہ اسے سخت نہیں رکھیں گے بلکہ نرم گوندیں گے لیکن بہت دیر تک گوندیں گے 
پھر ایک سوتی رومال گیلا کرکے اس پہ ڈھک دیں اور بیس سے پچیس منٹ کے لئیے چھوڑ دیں 
اب اسے دوبارہ سے تھوڑا گوندیں پانی نہ لگائیں 
چاھیں تو اس کے دو حصے کرلیں 
ایک پیڑا لے کر گول کرکے اسے بیل کر باریک روٹی بیل لیں 
یاد رھے خشکی لگاکر نہیں بیلنا ھے تیل لگالیں ھلکا سا 
کڑھائی میں ڈیپ فرائی کے حساب سے تیل گرم کرنے رکھ دیں 
اب اس روٹی کے کسی گول چھوٹے ڈھکن سے یا بسکٹ کٹر سے گول چھوٹی پوریاں کاٹ لیں 
تیل خوب گرم ھو تب ایک ایک کرکے پوریاں ڈالیں اور چمچے سے دباتی جائے تاکہ فورا پھول جائے گہرا رنگ آنے پہ تیل سے نکال لیں اور ایک پیپر پہ رکھتے جائیں 

چھولے آلو اور بوندی بنانا 

:اجزا

ابلے ھوئے سفید چنے ایک کپ 
ابلے ھوئے آلو ایک کپ 
بیسن آدھا کپ 
نارمل گھر کا آٹا ایک کپ 
بیکنگ پاؤڈر یا کھانے والا سوڈا کواٹر ٹی اسپون 
پانی ایک کپ 
تیل فرائی کے لئیے 

چھولے نرم ابال لیں آلو ابال کر چھلکا اتار کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں 
دونوں کو ایک پیالے میں ڈالیں 
نمک چاٹ مصالہ اور پسا ھوا سفید زیرہ حسب پسند ملاکر رکھ لیں 
بوندی بنانے کے لئیے آٹا اور بیسن ملاکر نمک اور کھانے والا سوڈا ملالیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ تھوڑا پتلا آمیزہ بن جائے اسے دس منٹ رکھ دیں تیل گرم کریں ایک چھلنی والا چمچہ یا گول سوراخ والا چمچہ لے کر ایک ھاتھ سے تیل پہ رکھیں اور دوسرے ھاتھ سے بیسن کا آمیزہ ڈالیں چھوٹی بوندی گرتے ھی سائڈ پہ چلی جاتی ھے 
انہیں ڈال کر سنہری کرکے نکال لیں اور ایک طرف رکھ لیں 

:میٹھی چٹنی بنانا 

آدھا کپ املی لے کر اس میں آدھا کپ چینی ایک چٹکی نمک ایک ٹی اسپون لال مرچ اور ایک کپ پانی ڈال لیں کٹا ھوا بھنا ھوا سفید زیرہ بھی شامل کرکے چولھے پہ رکھ دیں اور پکنے دیں 
جب گاڑھی ھوجائے تو چولھے سے اتار لیں ٹھنڈی ھونے دیں 
ھاتھ سے مسل کر گھٹلی نکال دیں اور چٹکی بھر کالا نمک ملالیں 
ھرا دھنیہ پودینہ آدھی گھٹی صاف کرلیں اور باریک کاٹ لیں 
آدھا کپ دھی میں دو ٹیبل اسپون کریم ملالیں اور اتنا پانی ملالیں کہ پتلا سا ھوجائے

:پیش کرنا 

ایک بڑی پلیٹ میں گول گپے میں انگلی سے سوراخ کرکے رکھیں ان میں پہلے چھولے آلو کا آمیزہ بھردیں پھر میٹھی چٹنی اور دھی پھیلا کر ڈال دیں آخر میں بوندی ڈال کر ھرا دھنیا پودینہ ڈال کر فورا پیش کریں 
یہ میٹھی پوری کہلاتی ھے اگر پانی پوری بنانا ھے تو پھر پانی بھی بنائیں 

:پانی بنانے کا طریقہ 

ایک کپ املی تین کپ نیم گرم پانی میں بگھو دیں 
گھٹلی نکال کر اس میں نمک چاٹ مصالہ سفید زیرہ بھنا پسا اور سونٹھ ( سوکھی ادرک ) 
پسی ھوئی ڈال کر مکس کرلیں اور زرا سا کالا نمک بھی ملالیں

No comments:

Post a Comment