بال لمبے اور خوبصورت بنانے کیلے چند اہم ٹوٹکے
اگر ہم اپنے بالوں کی ساخت اور ان کے مسائل کو جان لیں تو مسائل کا حل بہت آسان ہو جاتا ہے اور بال
دلکش، ریشمی اور چمکدار نظر آتے ہیں اس کیلئے کچھ گھریلو نسخے حاضر خدمت ہیں۔
خشک بال
جب بال خشک ہوتے ہیں تو ان میں نمی کا تناسب کم ہو جاتا ہے اس نمی کو بحال کرنے کیلئے ضروری ہے کہ سب سے پہلے آپ اپنی خوراک پر توجہ دیں۔ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ دن میں ایک بار جوس، تازہ پھلوں کا رس ضرور لیں اور ناشتے میں مکھن گھی یا نپیر کا استعمال کریں تاکہ بالوں اور جلد کی نمی بحالی ہو اور آپ خوبصورت نظر آئیں۔ روغن بادام سے بالوں کا مساج کریں مگر ہلکے ہاتھ سے۔ پھر اپنے بالوں کے حساب سے شیمپو کنڈیشنر کا استعمال کریں۔ ہفتہ میں ایک بار تیل لگے بالوں میں انڈے کی سفیدی، 1 کھانے کا چمچ، دہی اور 1 سپون تیل چند قطرے لیموں کے ساتھ ملا کر اچھی طرح ملا لیں اور 15 منٹ کیلئے لگا لیں۔ پھر بالوں کے حساب سے شیمپو اور کنڈیشنر کر لیں۔ سردیوں میں یہی فارمولا استعمال کر کے بالوں کو گرم تو لیے سے ڈھانپ لیں، پھر واش کر لیں۔ آپ بالوں میں ایک نئی زندگی محسوس کریں گے۔
سکری و خشکی
سکری اور خشکی کا مسئلہ عموماً سردیوں میں ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ گرمیوں میں بھی اس مسئلے کا شکار رہتے ہیں۔ اس کی وجہ تو ہم بتا چکے ہیں کہ لا پرواہی اور غلط پراڈکٹ کا استعمال ہے۔ اس کے حل کیلئے ہم اپنی خوراک پر دھیان دیں، کیونکہ دودھ، دہی اور مکھن کا استعمال سکری خشکی میں کمی کرتا ہے اس کے علاوہ ناریل تیل آدھ پاﺅ، روغن بادام ایک چھٹانک، لونگ کا تیل ایک چھٹانک (یہ سب تیل خالص ہونے چاہیے) کو مکس کر لیں اور ہر واشنگ سے پہلے نیم گرم کر کے بالوں کی جڑوں میں رات بھر لگا رہنے دیں۔ صبح اٹھ کر نہا لیں۔ دو سے تین ہفتوں میں آپ کی سکری اور خشکی ختم ہو جائیگی۔ اس کے علاوہ انڈے دہی والا فارمولا بھی ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔ مزید بہتری ہو گی۔
بالوں کا گرنا
بالوں کا یہ مسئلہ تقریباً ہر گھر میں موجود ہے۔ لڑکے لڑکیاں سب اس مسئلہ کا شکار ہیں، آپ جتنی اچھی اور متوازن غذالیں گے اس کے اتنے اچھے اثرات مرتب ہونگے اور صرف آپ کے بال بلکہ جلد بھی اچھی ہو گی اور روز مرہ زندگی کے تمام کام اچھے طریقہ سے ہو پائیں۔ نوجوان لڑکے لڑکیوں کو فزیشن کے مشورے سے کوئی ملٹی وٹامن ضرور لینی چاہیے۔ کیلشیم کی کمی سے بھی بال گرتے ہیں اس لیے ایسی خوراک لیں جس میں کیلشیم موجود ہو۔ مہینے میں ایک بار بال تر شوائیں چاہے، ہلکی سی ٹرمنگ ہی کیوں نہ ہو۔ د ہی میں کیلا پیس کر ڈالیں اور ہفتے میں ایک بار اپنے بالوں میں لگائیں اس سے بالوں میں چمک آئیگی اور بال گرنا کم ہو جائینگی۔
چکنے بال
بالوں میں چکنائی کی وجوہات ہیں سب سے پہلے اپنا شیمپو کنڈیشنر چیک کریں کہ وہ آئلی بالوں کیلئے ہے یا نہیں، آئلی بالوں میں کنڈیشنر استمعال نہ کریں۔ بال دھونے کے بعد کسی برتن میں پانی لے کر اسے میں آدھا لیموں ڈال لیں۔ اور وہ پانی بالوں میں بہا لیں۔ اس سے اس کا ایکسٹرا تیل نکل جائیگا۔
حساس بال
ایسے بال ہمیشہ زیادہ احتیاط مانگتے ہیں۔ ایسے بالوں کیلئے ہمیشہ میڈیکیٹڈ شیمپو استعمال کریں۔ تو لیے کا استعمال ترک کر دیں۔ بال واش کرنے کے بعد تھوڑے سے پانی پسا ہوا پودینہ ڈال کر رکھیں اور اسے چھان کر بالوں پر بہا لیں۔ یہ آپ کے سر کی جلد کو سکون مہیا کریگا۔ گھنے سیاہ لبمے بال پانے کے لیے شیکا کوئی اور آملہ برابر مقدار میں لے لیں اور اسے موٹا موٹا کوٹ لیں۔ رات کو پانی میں بھگو دیں۔ اور جب بال دھونے ہوں تو اسے ابال لیں۔ بال دھونے کے بعد اس کا پانی اوپر سے بہا لیں۔ آگ کو گھنے سیا چمکتے بال ملیں گے۔ آملہ، ناریل، بادام اور زیتون کا تیل، چاروں کو ہم وزن ملا کر 11 دن تک دھوپ لگوائیں اور پھر اس کا استعمال شروع کریں رات کو جڑوں میں لگائیں اور صبح دھو دیں کسی بھی اچھے شیمپو سے چند دنوں میں آپ واضح فرق پائیں گے۔
بالوں کے ماسک گھر پر تیار کریں
کھانے پینے کا معمول بدلے یا کوئی مخصوص دوا استعمال کی جا رہی ہو، موسم بدلے یا پھر کوئی عارضہ لاحق ہو جائے تو جسم کے دو حصے ضرور متاثر ہوتے ہیں، اول ناخن یا جلد اور پھر بالوں کا نمبر آجاتا ہے۔وہ یا تو بڑھنے لگتے ہیں یا ٹوٹنے
اور گرنے لگتے ہیں۔ بے انتہا چمک آجاتی ہے یا بے رونقی بڑھ جاتی
ہے کسی زمانے میں بڑی بوڑھیاں اسی لمحے ہرڑ آملہ وغیرہ کھلانے سے ساتھ ساتھ رات کو آملہ، سکا کائی اور ریٹھے بھگو کے رکھ دیتی تھیں کہ ان جڑی بوٹیوں کے ٹوٹکے بھی محبت کی چاشنی میں گھل کر اپنا اثر دکھاتے تھے۔ موسم سرما اور خزاں کچھ ایسے قریب قریب آنے والے موسم ہوتے ہیں کہ بال جھڑنا ایک معمول کی بات ہوتی ہے مگر نہیں اگر آپ کی عمومی صحت بحال ہے تو صورتحال یکسر مختلف ہو سکتی ہے۔
مشرقی خواتین لمبے بال رکھنا چاہتی ہیں لیکن ان کی نگہداشت میں محنت درکار ہوتی ہے۔ ان صفحات میں ہم آپ کو گھر پر تیار کئے جانے والے کچھ ماسک بنانا بتا رہے ہیں تاکہ آپ کیمیائی مرکبات کے مضر صحت اثرات سے بچیں اور قدرتی و نباتاتی عناصر سے آپ اپنے نکھار اور خوبصورتی کی تکمیل کر سکیں۔ ان میں سے بعض ماسک ممکن ہے مہنگے معلوم ہوں لیکن مہنگا روئے ایک بار اور سستا روئے بار بار والی مثال بھی تو آپ نے سن رکھی ہو گی لہٰذا چنگلے آزمانے میں دیرنہ کریں۔
انڈے، شہد اور زیتون کی تیل کا ماسک تینوں چیزیں گھر پر موجود ہوتی ہیں ان کو باہم ملا کر ایک شیشی میں محفوظ کر لیں اور صرف تین منت تک بالوں میں لگا رہنے دیں۔ بال جھڑ رہے ہوں تو سکا کائی، آملہ اور ریٹھے سے سردھولیں۔ بال جھڑ نہ رہے ہوں تو کوئی بھی ہلکا شیمپو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ماسک جتنی دیر لگا رہے شاور کیپ سے بال ڈھکے رکھیں۔ ناریل کریم ماسک ناریل کا تیل ہو یا کریم سرپر مساج کریں اور گرم تولیہ بالوں کے گرد لپیٹ لیں۔ اب ایک سے ڈیڑھ گھنٹے بعد شیمپو کر لیں۔
انڈے کا ماسک روکھے پھیکے پڑنے والے بالوں کا علاج بہت آسانی سے ممکن ہے۔ دو انڈے سے پھینٹ لیں۔ اس میں بانی دو کھانے کے چمچ اور سرسوں دو کھانے کے چمچ ملا کر بالوں پر لگا لیں۔ یہ ماسک 30 منٹ تک لگا رہنے دیں بالوں کو اختیاط سے دھولیں اور کنڈیشنر کرنا بھی نہ بھولیں۔
بنانا اسموودی ماسک
بنانا اسمودی کھایا بھی جا سکتا ہے مگر ماسک تیار کرنے کا طریقہ نوٹ کر لیں۔ ایک انڈے میں شہد اور کیلا ملائیں اور تین کھانے کے چمچ تازہ دودھ اور پانچ کھانے کے چمچ زیتون کا تیل ملائیں۔ اس ماسک کو آدھا گھنٹہ لگائے رکھنا کافی ہو گا اور پھر نیم گرم پانی سے صاف کریں بعد میں شمپو کریں۔ دہی کا ماسک انڈے کی سفیدی میں دہی ملا کر پھینٹیں اور صرف 15 سے 45 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر شیمپو کر لیں۔ نرم کیلے اور بادام کا ماسک ایسی خواتین جن کے بال خشک رہتے ہوں اور سردیوں کا موسم مزید قیامت معلوم ہوتا ہو۔ ان کے گھر پر اگر نرم کیلے جمع ہوں تو انہیں ضائع کرنے کے بجائے بادام دس دانے بھگو کر پیس لیں اور کوئی بھی تیل جو وہ لگاتی ہوں اس میں ملا کر بالوں میں آدھا گھنٹہ لگالیں۔ اس نرم سے کیلے میں اتنی طاقت ہے کہ آپ کے بالوں کی خشکی ہڑپ کر جائے گا اور چمکدار نرم و ملام بالوں کو دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگی۔
نارنگی کا ماسک
اگر بالوں میں فوری چمک درکار ہو تو نازہ اور نج جوس، شہدا اور صندل کا تیل ملا کر محلول تیار کر کے فریج میں رکھ لیں۔ شیمپو کے بعد بالوں میں نارنگی کا یہ ماسک لگائیں اور مساج کر لیں۔ شہد میں چار کپ گرم پانی ملا کر شیمپو کرنے کے بعد لگا لیں اس کے بعد بال نہ دھوئیں۔ اب دیکھیں بال کس قدر چمکدار ہو گئے ہیں۔ تھوڑا سا وقت اپنے لیے نکالنا ضروری ہوتا ہے۔ تاکہ آپ کی شخصیت میں اعتماد قائم رہے اور آپ اندر سے خوشی محسوس کرتی رہیں۔ کھیل ہی کھیل میں پیشہ وارانہ انداز اپنا کر اپنی دیکھ بھال بھی کر لیں۔ اگر شہد کھانا پسند نہیں تو مساج کیلئے رکھ لیں۔ زیتون کی گرم تاثیر پر کڑھنے کے بجائے اس کے تیل سے فیض حاصل کریں۔ یاد رکھیں اپنے وسائل خود اپنی شخصیت پر صرف کرنا ایسی بھی بری بات نہیں! بالوں کی چمک اور مضبوطی نمایاں کرنے کیلئے بہتر ہو گا کہ آپ اپنے ہیئر اسٹائلسٹ سے معلوم کر لیں کہ آپ کے بالوں کی قسم کیسی ہے اور اسے بتائیں کہ نہانے سے پہلے، بعد گرمیوں سردیوں صبح اور رات میں بالوں میں انگلیاں پھیرنے سے آپ کیا محسوس کرتی ہیں۔ رات بھر صحیح نظر آنے والے بال صبح کے وقت روغنی سے کیوں محسوس ہوتے ہیں اگر ایسی صورتحال آن پڑے تو شیمپو کرنے کے بعد لیموں کے عرق میں پانی ملا کر لگا لیں۔ کبھی کبھی سیب کے سر کے میں ایک پائنٹ پانی ملا کر بالوں میں یہ محلول لگا لینا چاہیے۔
بالوں کی افزائش
بالوں کی افزائش سے متعلق جین دریافت کرنے کا دعویٰ
ماہرین نے ایک ایسا جین دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کا تعلق بالوں کی بڑھوتری اور افزائش سے ہے۔امریکی نشریاتی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ یہ دریافت بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے کی جانےوالی کوششوں کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔سائنس دانوں نے پاکستان اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے بعض خاندانوں میں تیزی سے گنجا ہونے کی ایک ایسے مرض پر تحقیق کی، جوشاذونادر ہی لاحق ہوتا ہے۔ اس ریسرچ کے دوران انہیں معلوم ہوا کہ بالوں کی افزائش کا تعلق اے پی سی ڈی ڈی ون نامی ایک جین سے ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی میں مالی کیولر ڈرماٹولوجی کی پروفیسر اینجلا کرسٹینو اس تحقیقی ٹیم کی سربراہ تھیں۔اس ٹیم میں کولمبیا یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ نیویارک کی راک فیلر یونیورسٹی ، کیلی فورنیا کی سٹین فورڈ یونیورسٹی اور پاکستان اور اٹلی کے سائنس دان شامل تھے۔کرسٹینو نے بتایا کہ کہ اس بیماری کی وجہ سرکی جلد میں واقع ان نالی نما غذودوں کاسکڑنا ہے جس میں بال کی جڑہیں ہوتی ہیں۔ ان غدود کے سکڑنے کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ سرکے بال پہلے جیسے گھنے اور لمبے نہیں رہتے ، وہ تعداد میں کم اور چھوٹے ہوجاتے ہیں اور وہ پہلے جیسے چمک دار بھی نہیں رہتے۔کرسٹینو اور ان کی ٹیم کو پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو خاندانوں اور اٹلی کے ایک خاندان کے تیزی سے بال جھڑنے کی بیماری پرتحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ ان سب کا تعلق ایک مخصوص جین سے ہے۔ یہ جین بنیادی طورپر بالوں کو بڑھنے کا پیغام بھیجتا ہے یہ جین جس رفتار سے بال بڑھنے کا پیغام بھیجتا ہے، وہ اسی تیزی سے بڑھتے ہیں۔پاکستان اور اٹلی سے تعلق رکھنے والے خاندنوں میں اس بیماری کے نتیجے میں بال کم عمری میں ہی جھڑنے شروع ہوگئے تھے اور ان خاندانوں کے افراد اپنے سرکے بال بڑھانے کے قابل نہیں تھے۔ یہ مرض انہیں موروثی طورپر ملاتھا۔ کرسٹینو نے بتایا کہ کہ بالوں کی جڑوں کی غدود کے سکڑنے کے عمل کا تعلق مردوں کے گنجے پن سے بھی ہے۔ لیکن یہ عمل وقت گذرنے کے ساتھ بتدریج ہوتا ہے اور اس کا اس بیماری سے کوئی تعلق نہیں ہے جو تجربے میں شامل پاکستانی اور اٹلی کے خاندانوں کو لاحق تھی، حیاتیاتی طورپر غذودوں کے سکڑنے کے عمل کو اس جین کی مدد سے کنٹرول کیا جاتا ہے لیکن فی الحال بال بڑھانے کے لیے کوئی ایسی دوا موجود نہیں ہے جو اس جین پر اثر کرتی ہو۔تاہم سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس نئی دریافت کے بعد وہ دن زیادہ دور نہیں ہے جب بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے مو ¿ثر اور محفوظ طریقہ علاج تلاش کرلیا جائے گا
رات پانی میں املی ڈال کر بھگودیں اور پھر صبح اس پانی سے اپنے بال دھولے –بال
دھونے کا یہ عمل کم از کم ایک ہفتہ ضرور کریں –اسکے ساتھ ناریل یا بادام کے تیل سے
سر کی مالش بھی کرتے رہیں-اس عمل سے سر کے بال بہت تیزی سے لمبے اور خوبصورت ہو
جاینگے-
No comments:
Post a Comment