ایگ ڈراپ سوپ
اس سوپ کو عام طور پر چکن کارن سوپ کہا جاتا ھے لیکن چکن کارن سوپ میں کارن یعنی بھٹے کے دانے شامل کئیے جاتے ھیں اور اس میں سبزیاں شامل نہیں ھوتیں
:اجزا
چکن کی یخنی چار کپ
انڈے دو عدد
چکن کا باریک ریشہ ابلا ھوا آدھا کپ
نمک حسب زائقہ
گاجر سرخ ایک عدد
بند گوبھی آدھا کپ
ھری پیاز ایک عدد
چائینز نمک آدھا ٹی اسپون
سفید مرچ آدھا ٹی اسپون
چینی آدھا ٹی اسپون
رفحان کارن فلور ایک سے ڈیڑھ ٹیبل اسپون
تیل دو ٹیبل اسپون
:ترکیب
سب سے پہلے یخنی بنالیں اس میں چار کپ دئیے ھیں آپ پانچ کپ تک بھی لے سکتی ھیں
گاجر گوبھی اور ھری پیاز کو دھوکر بہت باریک کاٹ لیں یا کدو کش کرلیں
اب ایک پین میں تیل ڈال کر ساری سبزیاں ڈال کر دو منٹ فرائی کرلیں
اور اس میں یخنی اور چکن کا ریشہ شامل کرلیں
جیسے ھی وہ پکنا شروع ھو اس نمک چائینز نمک سفید مرچ اور چینی شامل کرلیں
انڈوں کو ایک پیالے میں توڑ کر ھلکا سا پھینٹ لیں
اب ایک چمچے سے یہ انڈے پکتے ھوئے سوپ میں تھوڑے تھوڑے فاصلے سے ڈالتے جائیں آنچ کم رکھیں
انڈا قطروں کی شکل میں پکتا رھے گا زیادہ چمچہ مت چلائیں
اب کارن فلور کو چار چمچے سادہ پانی میں گھول کر سوپ میں شامل کریں تیزی سے چمچہ چلاکر مکس کرلیں تاکہ گھٹلی نہ بنے
خوبصورت ڈش یا سوپ کے پیالے میں نکال لیں اور اگر ھو تو پارسلے یا ھرا دھنیا چھڑک کر گرم گرم پیش کریں
No comments:
Post a Comment