X

Saturday, 19 November 2016

Yummyy Homemade Swiss Roll Recipe In Urdu

Yummyy Homemade Swiss Roll Recipe In Urdu


سوئیس رول 

یہ کیک کولڈ کیک کہلاتا ھے اور اس میں مکھن یا آئل گھی استمعال نہیں ھوتا میں آپ کو پانچ انڈوں کا بتا رھی ھوں آپ اگر بنائیں تو پہلے دو انڈوں کا بنالیں 
اور ھر چیز کا تناسب اسی حساب سے کرلیں میری کوشش ھے کہ آپ کو اس کا طریقہ آجائے باقی آپ آئسنگ کرتے ھوئے جو چاھیں کرسکتے ھیں 

اجزا۔

انڈے پانچ عدد
میدہ پانچ اونس یا دس ٹیبل اسپون (میں پہلے بھی بتا چکی ھوں کہ جہاں ٹی اسپون اور ٹیبل اسپون آئے گا آپ ناپنے والے چمچے جو بازار میں میجرنگ اسپون کے نام سے ملتے ھیں وھی استمعال کریں گے عام گھر کے چمچے سے نہیں ناپیں گے )
پسی ھوئی باریک عام چینی یا آئسنگ شوگر دس ٹیبل اسپون 
بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ ٹی اسپون 
ونیلا ایسنس تین سے چار قطرے 
اوون کو گرم کرنے کا وقت (پری ھیٹ ٹائم پانچ سے سات منٹ )
بیکنگ کا وقت پندرہ سے بیس منٹ اور گرل کا وقت دو منٹ سوئیس رول بنانے کے لئیے آپ کو اسکوائیر یا مستعطل سانچے کی ضرورت ھوتی ھے جس کی اونچائیی ڈیڑھ انچ سے زیادہ نہ ھو 
اس ٹرے نما سانچے میں بٹر پیپر ضرور بچھا لیں 

:ترکیب

میں یہاں پھر بتادوں کہ مائکرویو میں کیک نہیں بنتا میں اوون میں بنانا بتا رھی ھوں اور چولھے کا طریقہ پہلے دس بار بتاچکی ھوں اگر آپ لوگ پوری ریسیپی دھیان سے پڑھ کر سمجھ لیں گے تو انشااللہ کسی سوال کی گنجائش نہیں رھے گی 
سب سے پہلے انڈوں کو دھو لیں 
اب ایک پیالہ لیں جو گہرا ھو لیکن زرا بھی چکنا نہ ھو 
اس میں بہت زیادہ احتیاط سے زردی اور سفیدی کو الگ کریں 
زردی زرا سی بھی سفیدی میں نہ جائے 
اب سفیدی کو بیٹ کریں الیکٹرک بیٹر سے اتنا بیٹ کریں کہ جب آپ پیالہ الٹیں تو یہ سفیدی گرے نہیں جمی رھے مثلا دس منٹ 
اب اس میں زردی ملاکر پھر بیٹ کریں لیکن صرف تین سے چار منٹ 
اب اس میں پسی ھوئی چینی شامل کریں گے لیکن ایک ساتھ ساری چینی نہیں ڈالیں گے تھوڑی تھوڑی کرکے پھیلا کر ڈالیں اگر ساری ایک ساتھ ڈالی تو وہ بیٹ کرنے پر نیچے بیٹھ جائے گی بیٹ کرتے جائیں اور چینی شامل کرتے جائیں 
اگر اس وقت درست بیٹ نہ کیا تو ساری محنت پر پانی پھر جائے گا بہت دھیان سے بیٹ کریں 
اب اس میں چند قطرے ونیلا ایسنس کے شامل کریں اور بیٹ کرلیں 
اب میدہ ناپ کر اس میں بیکنگ پاؤڈر ملاکر چھان لیں 
اب یہ میدہ انڈوں میں مکس کرنا ھے لیکن اس کا طریقہ یہ ھے کہ تھوڑا سا میدہ ڈالیں صاف ھاتھ سے اسے انڈوں میں صرف اوپر نیچے کریں ھاتھ کو ڈپ کریں اور اوپر اٹھائیں نہ پھینٹیں نہ گوندیں نہ بیسن کی طرح مکس کریں بس بہت آرام سے آھستہ آھستہ نرمی سے ملائیں تاکہ جو سفیدی flappy ھوئی ھے وہ نہ بیٹھ جائے 
اس دوران اوون کو جلادیں رکھنے سے پانچ سے سات منٹ پہلے 
میدہ سارا ڈال لیں تو اس سانچے کو گرم اوون میں درمیان والی جگہ پر پندرہ سے بیس منٹ بیک ھونے رکھ دیں اگر اوون پرانا ھے اسکا ڈور بند نہیں ھوتا یا ھلکا جلتا ھے تو وقت زیادہ بھی لگ سکتا ھے
فلنگ کے اجزا اور طریقہ ۰۰۰
اس کی فلنگ آپ اپنی مرضی سے کرسکتی ھیں مثلا جیلی فروٹ جام چاکلیٹ پسا ھوا ناریل سوفٹ فروٹ وغیرہ وغیرہ مجھے صرف اسکا خاکہ بتا ھے باقی آپ اسکو خود جس طرح چاھیں سجا کے پیش کردیں 
آپ کے تیار کیک کو ٹھنڈا ھونے دیں یہ پتلا اور مستطیل ھوگا 
اسے بٹر پیپر کی مدد سے کسی صاف سطح پہ احتیاط سے نکال لیں اور نرم والا حصہ یعنی جو حصہ اوپر والا ھو اسے پلٹ دیں اور تھوڑا گولڈن والا اوپر کرلیں 
اب اس پہ کوئی بھی جوس یا دودھ بہت ھی ھلکا ھلکا سا چمچے سے لگائیں تاکہ یہ سوفٹ ھو جائے 
اب اس پہ جیلی یا جام یا چاکلیٹ لگائیں 
پھر اسے دونوں ھاتھوں سے رول کریں اس کے لئیے بھی بٹر پیپر سے مدد لیں یا رول کرکے پھر بٹر پیپر میں لپیٹ کر آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ دیں 
پھر رول کو بٹر پیپر سے نکال کر تیز چھری سے صفائی سے اس کے لچھے کاٹ لیں بہت پتلے بھی نہ ھو اور بہت چوڑے بھی نہ رکھیں 
اوپر سے پسی ھوئی چینی رنگا ھوا ناریل یا چاکلیٹ چپس یا جو بھی چاھیں ڈال کر پیش کریں 
ھمیشہ فریج میں رکھیں 

No comments:

Post a Comment