X

Saturday 19 November 2016

Mongolian Beef With Corn Rice Recipe In Urdu

Mongolian Beef With Corn Rice Recipe In Urdu


منگولین بیف ود کارن رائیس 

یہ ڈش آپ چکن بیف مٹن اونٹ کے گوشت سے بناسکتے ھیں 
چکن کو ابالنے کی ضرورت نہیں ھوگی سوئیٹ کارن ان دونوں ڈشز میں ضروری حصہ ھے آپ ابلے ھوئے بھٹے کے دانے بھی لے سکتے ھیں 

:اجزا

بیف کے پتلے لمبے پارچے آدھا کلو 
سوئیٹ کارن ایک کپ 
نمک حسب زائقہ 
لال مرچ پسی ھوئی ایک ٹیبل اسپون یا حسب زائقہ 
انڈے کی سفیدی ایک عدد 
کارن فلور ایک ٹیبل اسپون 
سرکہ ایک ٹیبل اسپون 
سویا ساس دو ٹیبل اسپون 
لہسن پسا ھوا ایک ٹی اسپون 
چینی دو ٹیبل اسپون
شملہ مرچ ایک عدد لمبی کٹی ھوئی 
ھری پیاز سفید اور ھرا دونوں حصے چار عدد لمبی کاٹ لیں 
تیل آدھا کپ 

:ترکیب 

گوشت کو لمبے لمبے اسٹک کی طرح کاٹ لیں اور دو گلاس پانی اور زرا سے نمک کے ساتھ ابال کر گلالیں اگر اونٹ کے گوشت سے بنائیں تو نمک مت ڈالیں اور زیادہ دیر گلائیں اسکا ریشہ سخت ھوتا ھے 
گل جائے اور پانی آدھا کپ بچ جائے تو بوٹیاں نکال لیں پانی ضائع مت کریں 
اب ایک پیالے میں انڈے کی سفیدی کارن فلور اور چٹکی بھر نمک کے ساتھ تین ٹیبل اسپون تیل ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں اور ابلی ھوئی بوٹیاں اس میں مکس کرکے رکھ دیں پندرہ بیس منٹ کے لئیے 
ایک کڑھائی میں تیل گرم کریں اور لہسن ڈال کے فرائی کرکے بوٹیاں اس میں ڈال کر تلیں براؤن کرلیں 
سبزیاں اپنی پسند کی شیپ میں کاٹ لیں 
جب بوٹیاں براؤن ھوجائیں تو اب اس میں ابلی ھوئی بوٹیوں کا بچا ھوا پانی لال مرچ سویا ساس سرکہ شامل کرلیں اور سبزیاں اور کارن کے دانے پانی سمیت شامل کرلیں اور تھوڑا پکنے دیں پھر چینی بھی شامل کرلیں گریوی گاڑھی ھوجائے تو اتار کر کارن رائیس کے ساتھ پیش کریں 

:کارن رائیس 

ابلے ھوئے چاول تین کپ 
کارن آدھا کپ 
کٹی ھوئی لال مرچ ایک ٹیبل اسپون 
سویا ساس دو ٹیبل اسپون 
سرکہ ایک ٹیبل اسپون 
نمک حسب زائقہ 
شملہ مرچ ایک عدد 
ھری پیاز ایک عدد 
تیل آدھا کپ 

:ترکیب 

چاول ایک کنی رکھ کر ابال لیں 
ایک پتیلی میں تیل گرم کریں 
سبزیاں کارن نمک مرچ سرکہ سویا ساس ڈال کر یہ مصالہ بھون لیں 
پھر چاول ڈال کے اچھی طرح مکس کرلیں اور دس منٹ دم پہ رکھ دیں ڈھک کر ھلکی آنچ میں 
منگولین بیف کے ساتھ گرم گرم پیش کریں

No comments:

Post a Comment