X

Monday 7 November 2016

Baik Fish With Spinach Recipe In Urdu

Baik Fish With Palak Recipe In Urdu



یک فش ود پالک

بہت سے بچے پالک کھانے میں نخرے کرتے ھیں حالانکہ پالک ھر ھفتے لینا ضروری ھے تو آج گرماگرم ایسی فش بنائیے جیسے بچے بڑے مزے سے کھاجائیں

اجزا۰

کوئی سی بھی بغیر کانٹے کی مچھلی آدھا کلو 
پالک آدھا کلو 
نمک حسب مرضی
سفید یا کالی مرچ ایک ٹی اسپون
لیموں کا رس یا سفید سرکہ ایک ٹیبل اسپون
فریش کریم یا پیکٹ والی کریم آدھا کپ
میدہ حسب ضرورت
چیڈد چیز کرش کرکے ایک کپ
ھرا دھنیا باریک کٹا ھوا دو چمچے
تیل چار سے چھ ٹیبل اسپون 

:ویائیٹ سوس کے اجزا

میدہ دو ٹیبل اسپون
تیل دو ٹیبل اسپون
دودھ ایک سے ڈیڑھ کپ 

:ترکیب 

مچھلی کو اچھی طرح صاف کرکے دھو لیں ایک پیالے میں رکھیں اور نمک مرچ اور لیموں کا رس اس میں ملاکر میرینیٹ کرکے دس منٹ فریج میں رکھ دیں
پالک کو باریک کاٹ لیں اور کھلے پانی سے اچھی طرح دھو لیں ایک پتیلی میں پانی ڈال کر ابلنے کے لئیے رکھ دیں جب پانی ابلنے لگے تو پالک ڈال کر دس منٹ ابال لیں اور چھلنی سے اس کا پانی نکال دیں
اب ایک فرائی پین میں ایک چمچہ تیل ڈال کر یہ پالک ڈال کر بھون لیں اتنی دیر کہ اسکا پانی خشک ھوجائے اب اس میں کریم ڈال کر چولھا بند کردیں اور ٹھنڈا ھونے رکھ دیں
اب مچھلی نکال کر ایک ٹرے میں خشک میدہ پھیلالیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو اس میں ھلکا ھلکا رول کرلیں
ایک فرائی پین میں کم تیل ڈال کر میدہ لگی مچھلی کو فرائی کریں دونوں طرف سے سک جائے تو اتار لیں خیال رھے کہ فش ٹوٹے نہیں 

:اب وائیٹ ساس بنالیں 

ایک پین میں ایک چمچہ تیل ڈالیں اور اس میں دو چمچے میدہ ڈال کر دو تین منٹ بھون لیں پھر تھوڑا تھوڑا دودھ ملاتی جائیں اور مکس کرتی جائیں سارا دودھ ملادیں اور تھوڑی گاڑھی سوس بن جائے تو اب حسب مرضی نمک کالی مرچ مکس کرکے اتار لیں وائیٹ سوس تیار ھے

:اوون میں بنانا 

ایک بیکنگ ٹرے میں سب سے پہلے وائیٹ سوس ڈالیں پھیلاکے پھر اس پہ مچھلی کے تلے ھوئے ٹکڑے رکھیں ھر ٹکڑے پہ ایک چمچہ پالک رکھیں اور اوپر سے کرش کیا ھوا چیز ڈال دیں
اوون کو ایک سو اسی 180f پہ گرم کریں اور اس ڈش کو اس میں رکھ کر پانچ سے سات منٹ گرل کرلیں 

:مائیکرویو میں بنانا 

بیکنگ ڈش لیں سب اسی طرح کریں اور چیز کے اچھی طرح پگھل جانے تک ڈش کو رکھ دیں
ایک توا چولھے پہ رکھ کر بہت گرم کرلیں اور مائیکرویو سے ڈش نکال کر توا سیدھی سائڈ سے اس پہ الٹا کرکے رکھ دیں تاکہ اوپر سے گولڈن سک جائے
نکال کر ھرا دھنیا چھڑک دیں
اسٹیم رائیس یا ابلے ھوئے رائیس کے ساتھ پیش کریں

:اسٹیم رائیس بنانا
اسٹیم رائیس کے لئیے عام طریقے سے چاول ابال کر چھلنی میں رکھ دیں پتیلی میں دو تین چمچے تیل ڈالیں اور چاول اس میں ڈال کر فرائی کریں کم آنچ پہ اتنی دیر فرائی کرلیں کہ کھولتے ھوئے گرم ھوجائیں
ڈش میں نکال کر فش کے ساتھ پیش کریں

No comments:

Post a Comment