مزیدار افغانی پلاؤ کی ترکیب
:اجزا
چاول ایک کلو
چکن ایک عدد وزن ڈیڑھ کلو (مرضی ھے ثابت رکھ لیں یا بڑے ٹکڑے کروالیں)
پیاز چار عدد باریک کاٹ لیں
گرم مصالحہ پسا ھوا ایک ٹی اسپون
نمک حسب ذائقہ
تیل ڈیڑھ کپ
ٹماٹر دس عدد
چھوٹی الائچی چھ عدد
کالی مرچ کٹی ھوئی ایک ٹیبل اسپون
کشمش آدھا کپ
گاجر باریک لمبی کاٹ کر ایک عدد
:ترکیب
چکن کو دھوکر رکھ لیں ایک پتیلی میں تیل گرم کریں پھر پیاز سنہری کرلیں اور نکال لیں
اب ٹماٹر آدھا گرم مصالحہ چھوٹی الائچی اور تلی ھوئی پیاز کو بلنڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں اور تیل والی پتیلی میں یہ سارا پسا ھوا مصالحہ ڈال لیں اور تھوڑا سا بھون لیں
ایک کڑھائی میں الگ سے تیل ڈالیں اور چکن کو ڈال کر تل لیں اگر آپ چکن کو تل کر ہلکا سا اوون میں گرل کرلیں تو وہ اسی طرح ھوجائے گی جیسا کہ تصویر میں نظر آرھی ھے ثابت والی
ورنہ ویسے ھی خوب گولڈن کرلیں اور تیل سے نکال کر مصالحے والی پتیلی میں ڈال لیں اور کالی مرچ ڈال کر ایک کپ پانی شامل کرکے پکنے دیں
جب پانی سوکھ جائے تو اتار لیں
اب ایک بڑی پتیلی میں چاول ابال لیں چاول نرم نہ کریں ایک کنی رہ جائے تو چاول کا پانی نکال دیں
اب ایک فرائی پین میں ایک ٹیبل اسپون تیل ڈال کر کشمش اور گاجر کو تیز آنچ پر فرائی کرلیں
اب چاول والی پتیلی میں پہلے زرا سی چکنائی لگائیں پھر چاول کی تہہ لگائیں اور چکن مصالحے سے نکال کر ثابت یا ٹکڑے درمیان میں رکھیں
پھر چاول کی تہہ لگائیں پھر جو چکن کا مصالحہ بچا تھا وہ آخر میں کناروں پر ڈال دیں
یاد رھے مصالحہ درمیان میں نہیں صرف کناروں پر ڈالیں اور تلے ھوئے کشمش اور تلی ھوئی گاجر بھی کناروں پر ڈال دیں پھر باقی کا پسا ھوا گرم مصالحہ چھڑک دیں اور ڈھک کر دم پر رکھ دیں
درمیان میں کھول کر نہ دیکھیں دس منٹ بعد کھولیں اور چاول دیکھیں اگر چاول صحیح ھوگئے ھوں تو چولھا بند کردیں
ڈش میں نکالنے کے لیئے پہلے ایک طرف سے چاول نکال کر ڈش میں ڈالیں پھر درمیان سے چکن نکال کر رکھیں پھر باقی کے چاول نکال کر گرم گرم پیش کریں
آپ اس میں مذید خشک میوہ مثلاً تلے ھوئے بادام پستے کاجو تازہ سیب کاٹ کر چوکور ٹکڑے کاٹ کر تل کر بھی ڈال سکتے ھیں
دھی میں ھری مرچ اور پودینہ پیس کر ڈال کر یہ رائتہ یا اپنی پسند کا کوئی رائتہ بناکر پیش کر سکتے ھیں
No comments:
Post a Comment