X

Monday, 21 November 2016

Delicious Arabi Paratha Recipe In Urdu

Delicious Arabi Paratha Recipe In Urdu


عربی پراٹھے

بہت فرمائش کی جارھی تھی بنانا بتا رہی ھوں لیکن یہ پراٹھا کافی پریکٹس سے بنتا ھے 

اجزا

قیمہ دو کپ یا ایک پاؤ
میدہ تین کپ
سوجی آدھا کپ
نمک حسب مرضی 
چینی ایک ٹی اسپون
ادرک لہسن ایک ٹی اسپون
لال مرچ آدھا ٹی اسپون
ھلدی کواٹر ٹی اسپون
انڈا ایک عدد 
دودھ آدھا کپ 
ھرا دھنیا آدھی گھٹی باریک کٹا ھوا
ھری مرچ تین عدد باریک کاٹ لیں
گھی یا تیل تلنے کے لیئے 

ترکیب

قیمہ دھوکر چھلنی میں رکھ دیں اور پھر قیمہ میں ادرک لہسن لال مرچ ھلدی نمک ڈال کر ھلکی آنچ پر کسی کڑاھائی میں ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا پانی خشک ھوجائے اور بھنا ھوا سا ھوجائے 
میدے کو اور سوجی کو چھان کر اس میں چینی اور نمک ملاکر ایک چمچہ گھی یا تیل ملا کر ھاتھ سے مکس کریں اس طرح کہ بریڈ کرمز کی طرح ھوجائے پھر تھوڑا تھوڑا دودھ شامل کرکے گوند لیں اور گرم جگہ پہ دس منٹ رکھ لیں
قیمہ ٹھنڈا کرکے سارا ھرا مصالحہ باریک کاٹ کر ملالیں 
گندھے ھوئے میدے کو دوبارہ گوند کر تھوڑے بڑے سائز کے پیڑے بنالیں 
پیڑے کی بڑی سی چپاتی بیلیں اس پر قیمہ پھیلاکر رکھیں اور ایک انڈا توڑ کر قیمے پر پھیلاکر ڈال لیں
آپ انڈے کو پھیلے پھنٹ کر بھی پھر ڈال سکتے ھیں اگر ایک انڈا زیادہ لگے یعنی چپاتی کی کوروں تک آئے تو تھوڑا کم انڈا ڈال لیں 
اب چاروں طرف سے لپیٹ کر چوکور کرلیں اور پھر تھوڑا سا بیل کر گرم توے پر ڈالیں تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر سیکنیں اور بہت احتیاط سے پلٹ دیں 
دوسری طرف سے بھی اسی طرح سنہرا کرلیں اچھی طرح سینک کر پلیٹ میں نکال لیں 
اسے دھی اور پودینہ کے رائتہ کے ساتھ پیش کریں 
پودینہ کا رائتہ اس طرح بنائیں کہ ایک کپ دھی کو پھنٹ کر نمک کالی مرچ پسی ھوئی ڈال کر باریک کٹا ھوا یا پسا ھوا پودینہ ڈال کر مکس کرلیں 
یہ پراٹھے فریز کیئے جاسکتے ھیں لیکن دو دن سے زیادہ نہ رکھیں تو بہتر ھے 
بس تھوڑی سی مہارت انھیں فولڈ کرنے میں ھوتی ھے دو تین بار بنانے پر آپ کو انشا اللہ بنانا آجائیں گے

No comments:

Post a Comment