X

Thursday, 3 November 2016

Delicious Chatni Bhari Kachori Recipe In Urdu

Delicious Chatni Kachori Recipe In Urdu


 چٹنی بھری کچوری

اتنے مزے کی بنتی ھے کہ ایک کھاؤ تو ھاتھ نہیں رکتا- آسانی سے بنایں اور مزے سے کھاۓ
اجزا:-

چٹنی کےاجزا:

ھرا دھنیا ایک گھٹی 
پودینہ آدھی گھٹی 
املی دو ٹیبل اسپون ( گرم پانی میں بگھو دیں ) 
ناریل پسا ھوا ایک ٹیبل اسپون 

ترکیب:

اوپر لکھی تمام چیزیں کم سے کم پانی سے پیس لیں اگر پانی ھو تو پیالہ ترچھا کرکے گرا دیں 

کچوری کے اجزا:

میدہ آدھا کلو 
تیل دو ٹیبل اسپون 
بیکنگ سوڈا یا کھانے والا سوڈا آدھا ٹی اسپون 
پانی حسب ضرورت 
نمک حسب ضرورت

ترکیب:-
میدہ چھان لیں نمک سوڈا اور تیل ملاکر ھاتھ سے مکس کریں اور سادہ پانی سے گوند لیں بہت زیادہ نرم نہ ھو لیکن بہت سخت بھی نہ رکھیں اب اس پہ سوتی کپڑا ھلکا سا گیلا کرکے ڈھک دیں آدھا گھنٹہ رکھ دیں 

بھرنے والے اجزا:-

چکن یا گوشت ایک پاؤ 
نمک حسب ضرورت 

ترکیب:-
چکن یا گوشت کو نمک ڈال کر ابال لیں اور باریک ریشہ کرلیں ( یہ اختیاری ھے اگر بغیر گوشت کے بنانا چاھیں تو صرف چٹنی بھر کے بھی بنا سکتے ھیں 

کچوری بنانا:- 
میدے کے بہت چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں 
ان پیٹروں کی گول گول ٹکیاں بیل لیں 
دو ٹکیاں لیں ایک کے اوپر چٹنی ایک ٹی اسپون اور زرا سا ریشہ چکن یا گوشت کا رکھیں 
دوسری ٹکیہ اس پہ رکھ کر اس کی کوریں آپس میں موڑ دیں یا دوسرا طریقہ یہ ھے کہ دونوں ٹکیاں اٹھا کر دوبارہ سے بہت ھلکے ھاتھ سے پیڑا بنائیں اور بہت ھلکےھاتھ سے بیل لیں 
تیل گرم کرنے رکھ دیں تیل خوب گرم ھوجائے تو کچوری احتیاط سے ڈالیں اور چمچے سے اس پہ تیل ڈالیں تاکہ وہ پھول جائے 
ٹشو پیپر پہ نکالتی جائیں ایک کے اوپر ایک نہ رکھیں 
گرماگرم کچوریاں املی کی چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کریں

No comments:

Post a Comment